Universal News Network
The Universal News Network

عدالت نے خادم حسین رضوی فرد جرم کیلئے 31 اگست کو طلب کر لیا

23

انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 31 اگست کو طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ مولانا خادم حسین رضوی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ ملزموں کی جانب سے وکیل احسان علی عارف اور وکیل طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔ سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی سمیت 24 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.