Universal News Network
The Universal News Network

صدر ٹرمپ کا ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوٰی، ایران کی تردید

13

اشنگٹن: (یو این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا جس کی ایران نے تردید کی ہے، دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے قبضے میں لئے گئے ٹینکر کی ویڈیو جاری کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نےاس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

امریکی صدر نے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی مذمت اور اپنے جہازوں کا تحفظ کریں۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس سے گزشتہ دنوں قبضے میں لئے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹینکر کو بارہ افراد کے عملے سمیت پکڑا ہے جو خلیج میں ایندھن سمگل کر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.