Universal News Network
The Universal News Network

شادی کے بارے باؤلر حسن علی کا ٹویٹر پر ٹویٹ

28

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ شادی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان والے مل رہے ہیں اور وہی فیصلہ کریں گے، انشاء اللہ جلد اس بارے میں عوام کو آگاہ کروں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر بھارتی لڑکی کو دل بیٹھے ہیں، ان کی جس لڑکی کے ساتھ بات چیت رہی ہے وہ بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ کی ہے۔ لڑکی کا نام شامعیہ آرزو ہے اور نکاح 20 اگست کو

دبئی میں ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر بھارتی لڑکی کو دل بیٹھے ہیں، ان کی جس لڑکی کے ساتھ بات چیت رہی ہے وہ بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ کی ہے۔ لڑکی کا نام شامعیہ آرزو ہے اور نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو گا۔
اس حوالے سے شامعیہ کے والد لیاقت علی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہی ہے، چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ حسن علی بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر ہونگے۔

یاد رہے اس سے قبل شعیب ملک نے بھارتی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ پاکستان کے دو عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی ہے۔
اس طرح شادی کے بعد حسن علی بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.