Universal News Network
The Universal News Network

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

26

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق نواحی علاقے مشرقی بائے پاس پر گودام میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی آج صبح کی گئی، علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور گودام سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ایک اور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی تقریبا 5 گھنٹے میں مکمل ہوئی، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے خاتون اور ایک دہشت گرد نے خود کش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.