Universal News Network
The Universal News Network

سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

31

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے کہا پاکستان کی جگہ کوئی ملک نہیں لے سکتا۔ وزیراعظم سے دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، کشمیر کے معاملے پر دونوں عرب ممالک نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا، وزیراعظم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی اقدام کے خلاف قائل کرنے میں کامیاب رہے، وزیراعظم نے دونوں ممالک کی قیادت کو پیغامات بھجوائے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کا رشتہ مزید مضبوط کرنے آئے ہیں۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا یو اے ای کے پاکستان سے تعلقات مقدم اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.