Universal News Network
The Universal News Network

سعودی عرب میں میوزیکل شو کے دوران فنکاروں پرچاقو سے حملہ

21

سعودی عرب میں گزشتہ رات ایک میوزیکل شو کے دوران نامعلوم شخص نے سٹیج پر پرفارم کرنے والے تین فنکاروں کو خنجر گھونپ دیا۔

حملہ کرنے والا شخص یمنی باشندہ بتایا جا رہا ہے جسے وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے اس حملے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاض سیزن کے تحت شاہ عبداللہ پارک میں ایک غیر مُلکی تھیٹر گروپ کی جانب سے میوزیکل پرفارمنس دی جا رہی تھی۔ جب ایک شخص اچانک ہاتھ میں چاقو تھامے سٹیج پر چڑھ آیا اور وہاں پر موجود تین غیر ملکی فنکاروں پر حملہ کر دیا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتِ حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر سٹیج پر چڑھ کر حملہ آور کو قابو کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.