Universal News Network
The Universal News Network

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

44

تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔

کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.