Universal News Network
The Universal News Network

سرفراز کی حمایت میں بھارتی اداکار رتیش دیشمُکھ میدان میں آگئے

14

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا برا حال ہے ، میچ کے دوران مایوس کن کارکردگی دکھانے کے باعث قومی ٹیم کا کہیں آنا جانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

حال ہی میں کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص سرفراز کے لیے بھارت کے ہاتھوں شکست پر نہایت ناشائستہ زبان استعمال کرتا نظر آرہا ہے جب کہ اس شخص کو یہ خیال بھی نہیں کہ کپتان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے، تاہم سرفراز جواب دئیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔
یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شائقین کرکٹ کپتان کی حمایت کرنے کے ساتھ ویڈیو میں موجود شخص کے ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ کپتان کی حمایت کرنے والوں میں بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹوئٹر پر سرفراز کی حمایت میں آوازاٹھاتے ہوئےاس ویڈیو پر شدید تنقید کی ہے۔

رتیش دیشمکھ نے کہا ’’تاریخ میں ہر کپتان نے اپنے کیریئر میں اہم میچ میں شکست حاصل کی ہے۔ سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، یہ تو دیکھیں کہ ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے۔‘‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.