Universal News Network
The Universal News Network

سابق پاکستانی آل راؤنڈرشاہد آفریدی اور سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیرآمنےسامنےآگئے

18

مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے پرسابق پاکستانی آل راؤنڈرشاہد آفریدی اور سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیرآمنےسامنےآگئے، آفریدی نے مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر گوتم گمبھیرنے تضیحک آمیزرویہ اختیارکیا۔

مقبوضہ کشمیرکی آزاد حیثیت ختم کرنےپرشاہد آفریدی نے احتجاج کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنےکا مطالبہ کردیا۔ آفریدی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے کہاکہ کشمیریوں کو ہماری طرح آزادی کا حق ملنا چاہیے، اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی؟ وہ کیوں سو رہی ہے؟ امریکی صدر کواس معاملے میں ثالث کا کردارادا کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پرسابق بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیرنے آل راؤنڈر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا۔

گوتم گمبھیریر نے جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی،ٹوئیٹ میں انہیں بیٹا کہہ کرمخاطب کرتےہوئےکہا کہ پریشان نہ ہوں ہم جلد ہی اس مسئلے کوحل کرلیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.