Universal News Network
The Universal News Network

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس میں فیصلے پر اظہار افسوس

42

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف دبئی کے مہنگے علاقے میں اپنے سپر لگژری پینٹ ہاؤس میں مقیم ہیں جہاں وہ چند دن قبل اسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے مگر ان کی طبیعت اب بھی ناساز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.