Universal News Network
The Universal News Network

رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

32

حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں اور حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.