Universal News Network
The Universal News Network

دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے فل اسٹرینتھ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے اعلان

35

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ ہوگی اور دمتھ کرونارتنے کی قیادت میں سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 2009 میں پیش آنے والے سانحے کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم کے رکن سرنگا لکمل بھی دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ سری لنکا کوتمام ٹاپ ریگولر ٹیسٹ کھلاڑی دورے کے لیے دستیاب ہیں جس کے بعد فل اسٹرینتھ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے جب کہ اینجیلو میتھیوز ، چندی مل، کوسال پریرا ،نیروزن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو،لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا ، دھننجایا ڈی سلوا،لاہیرو تھیری مانے اور اوشاندہ فرنینڈو بھی سری لنکن ٹیم میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.