Universal News Network
The Universal News Network

دلہا کو شراب کے نشے میں دھت دیکھ کر دلہن نےشادی کرنے سے انکار کردیا

26

بھونیشور: بھارت میں بارات لانے والے دلہا کے نشے میں ہونے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیسہ میں 20 سالہ دلہن نے منڈپ پر اپنے دلہا کو شراب کے نشے میں دھت دیکھ کر شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ معاملہ شادی کی تقریب سے ضلعی انتظامیہ تک پہنچا جہاں ضلعی افسران نے دلہن کے فیصلے کی تائید کی اور بارات کو واپس بھیج دیا۔

دلہن ممتا بھوئی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بتایا کہ دلہا کو شادی کے اہم دن نشے میں دھت دیکھ کر مجھے اپنے مستقبل سے خوف آرہا ہے، دلہا کی غیر سنجیدگی اور نشے کی عادت سے میں اپنی زندگی اجیرن نہیں بنانا چاہتی، اس سے بہتر ہے میں بن بیاہی اپنے ماں باپ کے گھر پر رہوں۔
دلہن ممتا بھوئی کے فیصلے کی والدین نے بھی مکمل حمایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے ممتا کے شراب نوشی کے خلاف آواز بلند کرنے کی تعریف کی۔ ’نشے کی حالت میں تشدد‘ کے خلاف منائے گئے عالمی دن کے موقع پر ایس پی پولیس نے شرابی شوہر سے شادی کرنے سے انکار پر دلہن کو 10 ہزار روپے انعام بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.