Universal News Network
The Universal News Network

خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی فسطائیت اور آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے،شہباز شریف

15

پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں غیر متعلقہ شخص کا داخلے بند کرکے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ احتساب عدالت کسی صورت ن لیگی کارکن نہ پہنچ پائیں، دوسری جانب احتساب عدالت جانے کی کوشش کرنے والے متعدد (ن) لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی فسطائیت اور آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.