Universal News Network
The Universal News Network

حکومت کا ڈر یا احتیاط، آزادی مارچ کے آنے سے پہلے اسلام آباد کو کنٹینز ز بستی میں تبدیل کردیا گیا

20

جمعیت علمائے اسلام (ف )کا آزادی مارچ، اسلام آباد کے ریڈزون کے علاوہ متعدد شاہراہوں پر کنٹینر رکھ دیئے گئے، بلیو ایریا آنے والے متعدد راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، اسلام آباد جناح ایونیو کو چار مقامات سے بند کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جناح ایونیو سے ڈی چوک مکمل سیل کردیا گیا۔

سیونتھ ایونیو میٹرو اسٹیشن ،فیصل ایونیو سے جناح ایونیو موڑ، سینٹورس مال کے پاس کنٹینر رکھ دیئے گئے ، نائنتھ ایونیو زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینر رکھے گئے ہیں، کشمیر ہائی وے پر بھی تین سے چار مقامات پر راستہ بند کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کشمیر ہائی وے مین ناکے پر بھی کنٹینرز، شاہراہ کا کچھ حصہ بند کردیا گیا۔

کشمیر ہائی وے پر سستا بازار کے قریب، زیرو پوائنٹ موڑ براستہ کشمیر ہائی وے ، کنٹینرز رکھ دیئے گئے، کشمیر ہائی وے سے ایکسپریس موڑ اور کشمیر ہائی وے سے اردو یونیورسٹی پر بھی کنٹینر ز کھڑے کردئیے گئے۔

کشمیر ہائی وے سے جی نائن روہتاس روڈ موڑ ، سیونتھ مین چوک کے قریب بھی کنٹینرز کھڑے کردئیے گئے، جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے پر تمام شاہراہوں کو کنٹینر سے مکمل بند کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.