Universal News Network
The Universal News Network

حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے ادویات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی

46

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے اور جارحیت کے بعد پاکستان نے بھارت سے طبی آلات اور ادویات کی مد میں تجارت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب حکومت نے یہ پابندی ختم کردی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے اس ضمن میں دو نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اب پاکستان سے پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات بھارت درآمد اور برآمد کیے جاسکیں گے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.