Universal News Network
The Universal News Network

حکومت اپنی ناراض اتحادی جماعت (بی این پی مینگل) کومنانے میں کامیاب ہو گئی

36

پاکستان تحریک انصاف اپنی ناراض اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کو منانے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل کو بجٹ منظوری کی حمایت کے لیے راضی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل نے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے بلائی گی آل پارٹیز کانفرنس میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی این پی مینگل کی جانب سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت 6 نکات پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا وفد سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرے گا۔

دوسری جانب قبل ازیں سردار اختر مینگل نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق خط خط بھی لکھا تھا۔ اختر مینگل نے اپنا خط مولانا اسد محمود کے حوالے کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے اور ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج ہونے جا رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کر رکھی ہے جس کے بعد اب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے بھی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.