Universal News Network
The Universal News Network

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک ایک کارکن انتقال کرگیا

30

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ 5 روز سے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہے جہاں شرکاء کی بڑی تعداد دھرنے میں شامل ہے۔

اس دوران آزادی مارچ دھرنے میں شریک 55 سالہ شخص دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔ ترجمان پمز اسپتال کے مطابق آزادی مارچ میں موجود عبدالکریم نامی شخص کو دل کی تکلیف ہونے پر شرکا اسپتال لائے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو دھرنے میں شریک شخص کی وفات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.