Universal News Network
The Universal News Network

جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ نے روک دی

11

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد اہم ملزم ناصر جنجنوعہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

چند روز قبل ملزم ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو فریق بنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت نمٹائی اور درخواست گزار کو کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی 31 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.