Universal News Network
The Universal News Network

ترکی کا پاکستانیوں کیخلاف بڑا اقدام

3

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، مزید 15 غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ترکی سے بے دخل کر دیا گیا، غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ترک پرواز سے اسلام آباد منتقل کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 15 افراد کو انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی ترکی نے 56 غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کوبے دخل کیا تھا، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ترکش ائیر لائن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

خیال رہے یونیورسل نیوز نیٹورک کے مطابق 23 نومبر 2019 کو ترکی سے 42 پاکستانیوں کو، 29 نومبر کو 40 پاکستانیوں کو جب کہ 30 نومبر کو 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.