Universal News Network
The Universal News Network

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ ایڈووکیٹ کی کے الیکٹرک کے آفس کے باہر خود سوزی کی کوشش

10

منگل کو تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک شہزاد اعوان،ڈاکٹر سعید آفریدی،خرم شیر زمان،ڈاکٹر سنجے ،شہزاد قریشی اور ایم این اے آفتاب صدیقی کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تو اُس وقت صورت حال سنگین ہوگئی ، جب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ نے کے الیکٹرک کے آفس کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ، اس موقع پر ان کے ساتھیوں نے انہیں روک دیا۔ عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی سے ہم تنگ آچکے ہیں ۔ڈاکٹر سعید آفریدی نے کہا کہ عوام کو مزید مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے ۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.