Universal News Network
The Universal News Network

بیوی نے بےوفا شوہر کو پیٹ میں چُھریاں گھونپ کر موت کی نیند سلادیا

21

ممبئی: بھارت میں ایک خاتون نے بے وفائی کرنے پر شوہر کو پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے نالا سپارا کی رہائشی 33 سالہ خاتون پرنالی نے گھریلو ناچاقی اور جھگڑے کے بعد اپنے 36 سالہ شوہر سنیل کدم کو سونے کے دوران پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔ تولنج پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان گزشتہ شام 5 بجے جھگڑا ہواتھا، بعد ازاں مقتول کدم سونے چلاگیا اور پرنالی نے گھر کے کچن میں موجود چھری سے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے پیٹ اور گردن میں 11 بار وار کرکے اسے قتل کردیا۔ جس کے بعد وہ لیونگ روم میں آئی جہاں اس کے ساس سسر اور دوبیٹیاں سور ہی تھیں اس نے اپنے سسر کو نیند سے جگایا اور کہا کہ کدم نے خود کشی کرلی ہے۔

مقتول کدم کے والد نے پولیس کو اطلاع دی بعد ازاں پولیس نے تفتیش کے دوران کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے پیٹ اور گردن میں 11 بار چھریوں کے وار کرے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد مقتول کدم کی بیوی سے تفتیش کی جس کے بعد پرنالی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ چکر چل رہاتھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اپنے شوہر کی جان لے لی۔

واضح رہے کہ پرنالی کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں سیکشن 302 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.