Universal News Network
The Universal News Network

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا پر کینیڈا میں حملہ

29

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا کینیڈا کے شہر وینکوور کے کوئین الزبتھ تھیٹر میں حملے کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق’’کڑی دا پتہ کرو کس شہر دی اے‘‘ پنجابی گانے والے گلوکار گرو رندھاوا حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کینیڈا کے شہر وینکوور کے کوئین الزبتھ تھیٹر میں اس وقت پیش آیا جب وہ ایک شو میں پرفارم کررہے تھے۔ شو کے اختتام پر جب گرو باہر جانے لگے تو وہاں موجود شخص نے حملہ کر دیا جس سے چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں اسی دوران انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب اس شخص ان کی پرفارمنس کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا جسے منع کیا گیا تو طیش میں آگیا اور بعد ازاں گلوکار پر حملہ کردیا۔ گرو نے اپنے شو کو مکمل کیا جبکہ بعد میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری طرف معروف گلوکار نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ میں اپنے گھر (بھارت) واپس پہنچ چکا ہوں۔ مجھے گرو نانک نے بچایا ہے میں نے فیصلہ کیا ہے اب کینیڈا میں کبھی بھی پرفارم نہیں کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.