Universal News Network
The Universal News Network

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک

17

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن کے مختلف علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے مورچوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا گیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔

فائرنگ تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی اور 3 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ 2 فوجی اور 5 شہری زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کی آڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے،

دشمن کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب ملتا رہے گا، پاک فوج کنٹرول لائن پر شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔ انہوں نے بھارت کو وارننگ دی کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر دشمن کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.