Universal News Network
The Universal News Network

بھارتی وزیر دفاع کی دبے لفظوں میں ایٹمی حملے کی دھمکی

14

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دبے لفظوں میں ایٹمی حملے میں پہل کرسکتے ہیں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فی الحال جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی دھماکا کرنے کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر دھماکے کے مقام پوکھران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم جوہری ہتھیار کو ’فرسٹ آپشن‘ کے طور پر استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن مستقبل میں حالات کو دیتے ہوئے پالیسی تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔

کسی بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نریندرا مودی کے ہی سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی نومبر 2016 میں ’نو فرسٹ یوز‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو ایٹمی ہتھیار کے جنگ کے دوران پہلی ترجیح کے طور استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی دھمکی کو ٹویٹر پر بھی دہراتے ہوئے لکھا کہ ہم ابھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی Not First Use پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ البتہ مستقبل میں کیا ہوگا، وہ حالات پر منحصر ہے۔ انڈیا کا جوہری صلاحیت کا ایک ذمہ دار ملک بننا ہر شہری کے لیے باعث فخر ہے اور سابق وزیراعظم اٹل واجپائی کا احسان کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.