Universal News Network
The Universal News Network

بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈز لگادیئے گئے

28

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے ہیں اور بل بورڈز پروزیراعظم کے ساتھ بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اصل ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کی فقید المثال افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.