Universal News Network
The Universal News Network

بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی

20

اکثر مرد حضرات کو بھی بال بڑھانے اور انہیں خواتین کی طرح لمبا اور گھنا رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی۔

63 سالہ ’ساکل دیو توڈو‘ نامی شخص کے بال تقریباً 6 فٹ لمبے ہیں اور اس کا کہنا ہےکہ اس نے 40 سال سے بال دھوئے ہیں اور نہ کاٹے ہیں جس کی وجہ سے اس کے بال بری طرح الجھ گئے ہیں۔
ساکل دیو کا تعلق بھارت کی ریاست بہار سے ہے، اس کا کہنا ہے کہ 22 سال کی عمر سے اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے اور وہ ان بالوں کو اپنے ہندو خدا ’شیوا‘ کی طرف سے رحمت سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے 40 سال سے اپنے بال نہ کبھی دھوئے اور نہ ہی کٹوائے ہیں۔

6 فٹ لمبے بالوں کو مزید گندے ہونے سے بچانے کے لیے یہ اس نے انہیں سفید رنگ کے کپڑے لپیٹ رکھا ہے۔
جب سے ساکل دیو نے اپنے بال بڑھانا شروع کیے ہیں لوگ اسے ’مہاتما جی‘ کے نام سے جانتے ہیں جو کہ ان لوگوں کے نزدیک عزت احترام کا باعث ہے۔
ساکل دیو کو لگتا ہے کہ اس کے پاس قدرتی طور پر ایسی طاقت ہے کہ یہ لوگوں کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔
ساکل بھارت کا پہلا آدمی نہیں ہے جو کہ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ گجرات سے تعلق رکھنے والا ’سوجی بھائی راتھوا‘ نامی شخص کے بھی 19 میٹر لمبے بال ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.