Universal News Network
The Universal News Network

بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

9

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار پولیس افسر کے شناختی کارڈ کا عکس۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.