Universal News Network
The Universal News Network

بھارتی اداکار سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا

39

وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور آنے والے پہلے وفد میں نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اداکار سنی دیول شامل ہیں جو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.