Universal News Network
The Universal News Network

بربریت کی انتہا، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کر دی

11

مقبوضہ بیت المقدس: (یو این این) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صورباہر کے علاقہ میں فلسطینیوں کے سو سے زائد گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے، بلڈوزر اور سیکڑوں فوجی ظالمانہ کارروائی میں مصروف ہیں۔

بربریت کی انتہا، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کر دی، فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود گاؤں صورباہر میں ایک سو گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ سیکڑوں فوجیوں کے ہمراہ اسرائیلی حکومت نے بلڈوزر بھیجے جنہوں نے فلسطینیوں کو درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور بلڈوزر گھروں پر چڑھا دیئے، مظلوم فلسطینی اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنتا دیکھتے رہے اور سوائے آنسو بہانے اور احتجاج کے سوا کچھ نہ کر سکے۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ بیرئیر کے قریب بنے یہ گھر سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنی فوج کی تائید کرتے ہوئے آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ مشرقی یروشلم پر واقع گاؤں سرباہر پر اسرائیلی فوج نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.