Universal News Network
The Universal News Network

برازیل کے اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 11 افراد جھلس کر ہلاک

31

ریوڈی جنیرو کے مشہورباڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا اور 11 کے قریب مریض جھلسنے اور دم گھٹنے سے مرگئے۔

اس کے بعد عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور وھیل چیئر پر باہر نکالا اور سڑکوں تک پہنچایا۔ رات کی درمیانے پہر کو اسپتال میں لگنے والی آگ سے فائر فائٹر لڑ رہے ہیں اور 90 مریضوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ادارے آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں

آتشزدگی کے بعد اسپتال کے عملے نے مریضوں کو ایسی حالت میں وہاں نکلالا جبکہ ان کی رگوں میں ڈرپ لگی ہوئی تھیں۔ اسی طرح انتہائی نگہداشت میں موجود بزروگ افراد کو بھی اسپتال سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر مریضوں کے لواحقین بھی جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کا احوال جاننے کے لیے بے تاب تھے۔

ریو ڈی جنیرو کے میئر مارسیلو کرائیویلا نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.