Universal News Network
The Universal News Network

ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا ؛ ٹرمپ

36

ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکی عسکری اڈوں اور تنصیبات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے تھے۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میزائلوں سے کم ازکم 80 افراد مارے گئے ہیں۔ ایران کے اس دعوے کے بعد پوری دنیا کو وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کا انتظار تھا جسے صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کی صورت میں واضح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے حملے میں کسی امریکی کی ہلاکت نہیں ہوئی عسکری اڈے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں کوئی زخمی بھی ہوا ہے یا نہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج خطے میں پوری طرح تیار ہیں۔ ایران پیچھے ہٹ گیا ہے صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران جنگ کی صورتحال سے نکل کر اب پیچھے ہٹا ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران جنگ کی صورتحال سے نکل کر اب پیچھے ہٹا ہے اور اس کی پسپائی پوری دنیا کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے حملے میں کوئی امریکی اور کوئی عراقی ہلاک نہیں ہوا کیونکہ ہم نے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کررکھے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.