Universal News Network
The Universal News Network

اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا

23

پشاور کے ضلع مہمند کا رہائشی مدار خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 354 کے ذریعے کراچی سے اپنے عزیز کی میت پشاور لے کرآرہا تھا کہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے دل کا دورہ پڑا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مدار خان ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور اپنے عزیز کی میت پشاور لارہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.