Universal News Network
The Universal News Network

اپنوں سے مایوس سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات پیش کردی

62

لاہور(یو این این)اپنوں سے مایوس سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات پیش کردیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ، یاد رہے کہ عبدالرزاق اپنے دور کے بہترین آل راﺅنڈرز میں شمار ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 5080 رنز بنائے۔
عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوئنگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں،
اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے 2ہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل راﺅنڈر بنا دوں گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا نے 38 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی، اب بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف ایک میچ میں کامیابی درکارہے جبکہ ان کے ابھی تین میچ باقی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.