Universal News Network
The Universal News Network

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

25

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئی

وادی نیلم میں تودا گرنے کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے اور چکناڑ کے تین دیہات برفانی تودوں کی زدمیں آگئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دور دراز اور مشکل مقام ہونے کے باعث امدادی ٹیمیں اب تک وہاں نہیں پہنچ سکی ہیں۔

سرگن نالہ کے بکولی اور سیری سمیت وادی نیلم میں 64 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے جبکہ باقی جانی نقصان دیگر علاقوں میں ہوا۔ وادی نیلم میں 22 دکانیں، 107 مکانات جزوی اور 91 مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.