Universal News Network
The Universal News Network

اوگرا نے یکم جولائی سے سی این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

32

آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کردی گئی۔
وزارت پیٹرولیم نے گیس صارفین کی بلنگ کی پانچ سلیب بنادیں
نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی کلو گرام کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.