Universal News Network
The Universal News Network

انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے سستا، 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ

45

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا نیا ریٹ 157 روپے 50 پیسے مقرر ہوا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 75 پیسے سستا ہوا ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 27 جون کو 164 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.