Universal News Network
The Universal News Network

امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

15

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء “ایلس ویلز”نے بھارت پرزوردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اورپابندیوں پرامریکا کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے معاملے پر کسی بیرونی کردار کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن پڑا کروں گا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.