Universal News Network
The Universal News Network

اداکارفیصل قریشی دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوگئے

46

’’بشرمومن‘‘،’’میری ذات ذرہ بے نشاں‘‘ سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے پاکستان کے ورسٹائل اداکار ومیزبان فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرزگولیاں مارکرچلے جاتے ہیں اورفیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.