Universal News Network
The Universal News Network

آج ہماری خواتین کو گرفتار کررہے ہیں کل ان کی بھی گرفتار ہونگی ،آصف زرداری

15

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج یہ ہماری خواتین کو گرفتار کررہے ہیں کل کو ان کے گھر کی خواتین بھی گرفتار ہوں گی۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتاہوں، کل یہ میری بہن کو بھی گرفتار کرنے والے ہیں۔ یہ بات دور تک جائے گی۔ ہمیں ماؤں بہنوں کی عزت کرنا چاہیے، ان کے گھروں میں بھی خواتین ہیں، آج یہ ہماری خواتین کو گرفتار کررہے ہیں کل کو ان کے گھر کی خواتین بھی گرفتار ہوں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ مجھ سے نیب نے 40 سوالات پوچھ لیے ہیں لیکن مجھے میرے وکیل لطیف کھوسہ سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، وکیل سے مشاورت کے بغیر کیسے جواب دوں۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.